

Loading content...
مگر کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے میاہ العرب کے مقام پر قیام نہیں فرمایا بلکہ یہاں خزیمیہ کے مقام پر ان سے تھوڑی دور آکر خیام لگادیئے، جس وقت رات کے کھانے کا وقت ہوا تو عین اُس وقت کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے جناب محمد بن انس بن ابی دجانہ تمیمیعلیہ السلام جو عبداللہ بن ابی دجانہ کے بھتیجے تھے انہیں حکم فرمایا کہ آپ جناب زہیر علیہ السلام کو ہمارا پیغام دو کہ وہ چند لمحوں کیلئے آئیں اور ہماری بات سن جائیں،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار