

Loading content...
جس وقت شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام کا قافلہ خزیمیہ (زرود) پر پہنچا تو خزیمیہ سے تھوڑاپہلے راستے کے کنارے شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام نے کچھ خیام لگے ہوئے دیکھے،ان خیام کی طرف دیکھ کر شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام مسکرائے، یہ مسکراہٹ بڑی معنی خیز تھی، جس وقت یہ پاک کاروان قیام پذیر ہو گیا توقیام سے کچھ دیر بعد خزیمیہ کے کسی آدمی سے مولا کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے دریافت فرمایا کہ وہ کچھ دور جو خیام لگے ہوئے ہیں کیا وہ زہیر بن قین کے خیام ہیں؟ اس آدمی نے عرض کیا جی ہاں وہ قبیلہ نماری وبجیلہ کے سردار جناب زہیر بن قین کے خیام ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار