

Loading content...
یہاں کے بارے میں صاحبانِ مقتل لکھتے ہیں کہ جس وقت یہاں قیام ہوا تو رات کو شریکة الحسینؐ صلواة اللہ علیھانے نمازِ شب کے وقت ہاتفِ غیب کی آواز سنی، نماز کے بعد پاک بھائی علیہ الصلوات والسلام کے پاس تشریف لے آئیں مگر بہت اداس تھیں، شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام نے اپنی پاک ہمشیر صلواة اللہ علیہا کے رخ انور کی تلاوت فرمائی تو چہرہ اقدس پر اداسی نظر آئی جس وقت ان سے پریشانی کی وجہ دریافت کی تو ملکہ ئِ مصائب بی بی پاک صلواة اللہ علیہا نے فرمایا میرا ویر تھوڑی دیر پہلے ہم نے ایک مرثیئے کی آواز سنی ہے، امامِ کائنات علیہ الصلوات والسلام نے دریافت فرمایا کہ وہ کیا آواز تھی؟ فرمایا ہم نے سنا ہے کوئی درد ناک آواز میں یہ مرثیہ پڑھ رہا تھا ٭
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار