

Loading content...
یہ بھی عرض کرتا چلوں کہ اس جگہ کا نام پہلے زرود تھا یہاں پانی کاجو انتظام تھا وہ کسی لشکر کیلئے ناکافی تھا جس کی وجہ سے اِس مقام پر خزیمہ بن حازم نے پانی کے کنو یں کے ساتھ ایک تالاب بنوایا تھا جس میں پانی پلٹ دیا جاتا تھا اور پھر وہیں سے گھوڑوں کو پانی پلایا جاتا تھا جس کی وجہ سے اس منزل کا نامزرود سے خزیمیہ مشہور ہو گیا تھا اور اسی وجہ سے کافی صاحبانِ مقتل کو اشتباہ ہواہے کہ شاید یہ منزل زرود کے علاوہ کوئی دوسری منزل ہے، حالانکہ یہ ایک ہی منزل ہے جس کے دو نام ہیں، یہ منزل امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام کے کاروانِ تسلیم کی مدینہ سے ساتویں منزل تھی، یہاں کئی واقعات پیش آئے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار