

Loading content...
فرمایا باطل پر زندہ رہنے کی بجائے حق پر شہید ہونا لاکھ درجہ بہتر ہے اور ذلت کی زندگی سے عزت کی موت کروڑ ہا درجے بہتر ہے، اس نے عرض کیا آقا ہم تو ظاہر بین لوگ ہیں آپ جو پسند فرمائیں وہ حق ہے، بعض مؤرخین نے یہ واقعہ بطن الرمہ پر بھی لکھا ہے ،یہ عبداللہ بن مطیع وہ ہے جو عبداللہ ابن زبیر کا ساتھی تھا جس کا واقعہ میںپہلے لکھ چکا ہوں کہ وہ مدینہ سے مکہ گیا تھا اور وہاں عبداللہ ابن زبیرسے ملنے کے بعد یہ کوفہ کی طرف مصروف سفر تھا، اس لئے امام علیہ الصلوات والسلام کے ساتھ یہاں اس کی ملاقات ہوگئی ،(R_244)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار