

Loading content...
میاہ، ماء (پانی) کی جمع ہے، میاہ ہمیشہ ابار ،یا ابیار کے مترادف استعمال ہوتا ہے، یعنی جہاں پانی کے کئی کنویں ہوں اس جگہ کو میاہ کہتے ہیں اور یہ مقام میاہِ بنی عامر کے نام سے مشہور تھا، اسے میاہ العرب بھی کہا جاتا تھا، اس مقام کے گردوپیش زیادہ ترخزیمہ ابن عامر کی اولاد آباد تھی اوران کے ساتھ کئی دوسرے قبائل بھی آباد تھے، زمانۂ جاہلیت میں خالد بن ولید کا چچافاکہہ بن مغیرہ بن شعبہ بن ربیع اس مقام پر عبدالرحمن بن عوف بن عبدالعوف کے ہاتھوں مارا گیا تھا، جس کا بدلہ خالد بن ولید نے زمانۂ رسالت میں اُس وقت لیا تھا جس وقت اُسے بنی خزیمہ بن عامر میں تبلیغ کیلئے بھیجا گیا تھا، اُس نے وہاں پہنچ کراِن کے جوانوں کو نہتا کر کے بہت سے بے گناہ لوگوں کو قتل کیا تھا جس کے بعد حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے بیزاری کا اعلان فرمایا تھا، یہ ایک طویل واقعہ ہے،یہاں صرف اشارہ کرنا کافی ہے ۔ (R_243)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار