

Loading content...
26ذوالحجہ 25ستمبربروز جمعة المبارک شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام کا کاروانِ فردوس اجفر کے مقام پر قیام پذیر ہوا، یہاں سے اگلی رات دوبارہ سفر شروع ہواتو سامنے جو شہر تھا اس کا نام میاہ العرب تھا، اجفر سے میاہ کا فاصلہ 66کلومیٹر تھا،یہ کارواںِ فردوس میاہ العرب کے مقام پر قیام پذیر نہیں ہوا بلکہ اگلی منزل خزیمیہ تھی جو میاہ سے 6کلومیٹر کے فاصلے پر تھی،اس مقام پہ یہ قافلہ پاک 27ذوالحجہ 26ستمبر بروزہفتہ دن کے وقت پہنچا، مدینہ سے روانگی کے بعد یہ شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام کی ساتویں منزل تھی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار