

Loading content...
اسی اثنا میں ظالمین نے مزید ہجوم بڑھا دیا، جناب عبداللہ ابن عمیر شدید زخمی ہوگئے اور زمین کو زینت بخشی، اُس وقت اِن کی زوجہ نے اُن کے ساتھی جناب عبدالرحمن کدری اور اس کے بھائی عبداللہ کدری سے فرمایا کہ اب تمہارے سردار کی جنگ ختم ہو گئی ہے، جلدی جاکر انہیں اٹھا لائو، یہ دونوں بھائی میدان میں آئے،جس وقت یہ ان کے سر پر پہنچے تو انہوں نے اپنی تلوار کو اپنے بائیں ہاتھ سے پکڑ ا ہوا تھا اوراُسے سینے سے لگایا ہوا تھا، یہ دونوں ان کے پاس جاکر بیٹھ گئے، ان کے سر کو گود میں ڈالا، انہوں نے اپنی آنکھیں کھولیں اور آہستہ سے مسکراتے ہوئے فرمایا کہ میں تمہیں کہتا تھا کہ ہم نے دنیا بھی تلوار کی نوک سے لوٹی ہے اور جنت بھی تلوار کی نوک سے ہی لوٹیں گے، اب دیکھ لو اسی تلوار کی نوک سے میں نے کیسے جنت لوٹ لی ہے کہ میرے سرہانے ابھی ابھی کل انبیاء کے سردار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف فرما تھے اور فرمارہے تھے جنت تمہاری مشتاق ہے جلدی آجائو پھر عبداللہ کدری سے فرمایا کہ میں تمہیں ایک پیغام دینا چاہتا ہوں اور تم نے میرا یہ پیغام ضرور پہنچانا ہے انہوںنے عرض کیا کہ میں نے یہ پیغام کس کو دینا ہے جناب عبداللہ بن عمیر نے فرمایا کہ میرا یہ پیغام تم نے جناب عباسؐ علیہ الصلوات والسلام تک پہنچانا ہے کہ کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام تو آج اللہ کی طرح بے نیاز ہیں،وہ اگر آپ کو اپنے امر میں پابند بھی کریں تو آپ اس کی پرواہ نہ کرنا اور تلوار ضرور اٹھانا اور ان ظالمین کو ایسا سبق سکھانا ہے کہ یہ پردۂ تطہیر کی جانب جسارت کی جرأت نہ کر سکیں، اس غلام نے تو اپنا فرض ادا کر دیا ہے اب پاک پردہ داروں کی حفاظت آپ کے ذمہ ہے، خدارا ایک مرتبہ جلال حیدری کی جھلک ان ملاعین کو ضرور دکھانا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار