

Loading content...
تاریخ بتاتی ہے کہ جس وقت یہ فوج کے سمندر میں غوطہ زن ہوئے اس وقت کسی نے ان کے گھوڑے پر وار کیا، ان کا گھوڑ گرگیا، جس کی وجہ سے انہیں پیدل جنگ کرنا پڑگئی، اس وقت اِن کی زوجہ اپنے خیمہ کے دروازہ پر ان کی جنگ دیکھنے میں مصروف تھیں جس وقت انہوں نے دیکھا کہ ان کا سرتاج پیدل جنگ کر رہا ہے تو ان کی زوجہ نے خیمہ کی ایک چوب اکھاڑی اور خود میدان کی طرف روانہ ہوئیں، میدان میں پہنچ کر انہوں نے اپنے سرتاج کی حوصلہ افزائی کرنا شروع کردی فرمایا میرے ماں باپ آپ پر قربان جائیں، آج امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام کی ایسی نصرت کرو کہ جو قیامت تک یاد رہے،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار