

Loading content...
او لونڈی کے بچے! جن کا تم نے نام لیا ہے وہ اشرافِ کوفہ میں سے ہیں، تمہاری ماں کا تو یہ بھی علم نہیں کہ وہ کتنے شہروں میں بکتی (فروخت) رہی ہے، یہاں اپنا مقابل چننے کا تمہیں کس نے اختیار دیا ہے؟ یہ کہہ کر ایک ایسا بھرپور وار کیا کہ اس ملعون کا سر دو حصوں میں تقسیم ہو کر اس کے کاندھوں پر یوں گرا جیسے تربوز کو دو حصوں میں کا ٹوتو کھوپرے خود بخود الٹ جاتے ہیں، ابھی یہ واپس آنے کا ارادہ کررہے تھے کہ ابن زیاد ملعون کے دوسرے غلام سالم نے انہیں دور سے للکارا، جس وقت وہ ملعون سامنے آیا تو انہوں نے اس آتے ہوئے ملعون پر وار کیا جو اس ملعونِ ازل کے کاندھے پر لگا اور اس کا بازو جدا ہوگیا،پھر انہوں نے ایسا وار کیا کہ اس ملعون کا جسم بے سر ہو کر کئی قدم تک بھاگتا چلا گیا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار