

Loading content...
سب سے پہلے فردہ جنگ کا اعلان ہوا، اُس وقت عبیداللہ ابن زیاد ملعون کے دو غلام لشکر سے باہر آئے، ایک کا نام سالم ملعون تھا اور دوسرے کا نام یسارملعون تھا، یہ اپنے وقت کے بڑے جنگجو مشہور تھے، یہ دونوں سیاہ فام قوی ہیکل غلام تھے،ان میں سے سب سے پہلے یسار ملعون میدان میں آیا اور اس نے آتے ہی کہا کہ کوئی ہے جو میرے مقابلہ میں آئے ،اس وقت کئی جوانوں نے عرض کیا کہ ہمیں اجازت عطا فرمائیں، امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے تمام جوانوں پر نگاہ فرمائی، ان میں سے جناب عبداللہ ابن عمیر کلبی کی طرف دیکھ کر فرمایا کہ واللہ ان کی جبین پر اِس ملعون کی موت ازل سے تحریر ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار