

Loading content...
دس محرم کا سورج اندوہناک انداز میں طلوع ہوا، صبح ہی صبح جنگ کے طبل بج اٹھے دونوں طرف سے جنگ کی تیاریاں ہونے لگیں، ایک طرف لاکھوں کی فوج صف آراء ہوئی، دوسری طرف ایک سو سے کچھ زیادہ افراد کی صف لگی، جن میں ضعیف بھی تھے، کمسن شہزادے بھی تھے،اُس وقت جناب زہیر ابن قین اور جناب عبداللہ ابن عمیر کلبی نے عرض کیا کہ ان ملعونوں کی تعداد زیادہ ہے اس لئے ہمیں جنگِ فردہ کو طول دینا چاہیے تاکہ ایک ایک کی جنگ زیادہ دیر تک چلے اسی میں ہمارا فائدہ ہے اوراگر یہ ساری جنگ جنگِ فردہ میں بدل جائے تو واللہ ہم ان لاکھوں میں سے ایک کو بھی واپس گھر نہیں جانے دیں گے، ان کی لاشوں کوگھر پہنچانے والا بھی کوئی نہیں بچے گا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار