

Loading content...
دس محرم کی شام تک ان کے خیام پاک پردہ دارانِ توحید ورسالت صلواة اللہ علیہن کے خیام سے کافی دور لگے رہے، شب عاشور جس وقت امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے حکم دیا کہ تمام اصحاب اپنے اپنے خیام اکھاڑ کر ہمارے خیام فلک احتشام کے ساتھ ساتھ آ کے لگا دو تو اُس وقت جناب عبداللہ ابن عمیر کلبی نے بھی اپنا خیمہ اکھاڑ کر کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام کے خیام کے باہر آکر لگادیا، مگر خود اُس خیمے کے اندر نہیں آئے بلکہ خود خیام کے باہر پہرہ دینے والے دستے میں شامل ہو کر پہرہ دینے میں مصروف رہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار