

Loading content...
اُس کی بیوی نے کہا کہ آپ خود جاکر شہنشاہ مظلومیت علیہ الصلوات والسلام سے عرض کریں کہ وہ پاک پردہ داروں کو کوفہ نہ لے جائیں کیونکہ کوفیوں میں نہ وفا ہے اور نہ ہی غیرت،یہ کہتے ہیں کہ میں جائوں گاضرور مگرآپ بھی میرے ساتھ چلیں، آپ جناب عونؐ و محمدؐ کی پاک والدہ صلواة اللہ علیہا کے قدموں پر اپنی چادر رکھ کر عرض کرنا کہ آپ عراق نہ جائیں،انہوں نے فوراًجواب دیا کہ میں تیار ہوں اور مناسب یہ ہے کہ ہم فوراً نکل چلیں کیونکہ قافلہ مصروف سفر ہے کہیں وہ دور نہ نکل جائیں، جناب عبداللہ ابن عمیر کلبی نے اپنے ساتھیوں سے کہا کہ اپنے خیمے اکھاڑ و اور ہمارے پیچھے آنے کی کوشش کرو ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار