

Loading content...
جناب عبداللہ ابن عمیر نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ قیامت کیوں نہیں آگئی، آسمان ٹوٹ کر زمین پر کیوں نہیں آگرا، یہ زمین غرق کیوں نہیں ہوگئی، بیوی نے گھبرا کر کہا کہ آپ مجھے بھی تو کچھ بتائیں کہ آخر ہوا کیا ہے؟ عبداللہ ابن عمیر کہتے ہیں کہ اس سے زیادہ ظلم کی انتہا اور کیا ہو گی کہ جس معظمہ بی بی صلوات اللہ علیھا کی پاک چادر کے گرد تطہیر محوِ طواف رہتی ہے ،جناب مریم جیسی پاک و پاکیزہ خاتون بھی جن کی پاک ردا کو ادب و احترام کی وجہ سے شاید ہاتھ نہ لگائیں ،وہی معظمہ بی بی صلوات اللہ علیھااِس وقت کوفہ جیسے رذیل شہر کی طرف محوِسفر ہیںاورسمجھ اس بات کی نہیں آ رہی کہ شہنشاہِ وفا علیہ الصلوات والسلام یہ کیسے برداشت کر گئے ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار