

Loading content...
شہزادہ پاک خاموش رہے پھراُس کے بعد شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام پاک بابا علیہ الصلوات والسلام کا پیغام سناتے رہے اور یہ سر جھکا کر روتے رہے ، جس وقت شہزادہ علی اکبر علیہ الصلوات والسلام پیغام سنا کر وہاں سے روانہ ہوگئے تواُس وقت عبداللہ ابن عمیر کلبی فوراً اپنے خیمے میں آئے مگر ان کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے، ان کی بیوی جو نمیری قبیلے سے تعلق رکھتی تھی انہوں نے اپنے شوہر کو اس حالت میں دیکھا تو فوراً قریب آکر پوچھا کہ خیریت تو ہے آپ مرد ہوکرآج عورتوں کی طرح آنسو بہا رہے ہیں آخر وجہ کیا ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار