

Loading content...
یہاں یہ بھی عرض کرتا چلوں کہ کربلا میں عبداللہ ابن عمیر کلبی نام کے دو جوان شہید ہوئے تھے، ایک کی کنیت ابو وہب تھی اور لوگ انہیں ابووہب کے نام سے جانتے تھے اور پکارتے تھے کیونکہ وہ امیرِ کائنات علیہ الصلوات والسلام کے بزرگ صحابی تھے ،جن کا ایک مشہور واقعہ بھی ہے کہ انہوں نے جناب سلمان فارسی کی زیارت نہیں کی تھی، ایک دن کسی شخص نے جناب سلمان پاک کا ذکر کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ہم اس مرتبہ جب مدینہ طیبہ جائیں گے توان کی زیارت ضرور کریں گے ، جس وقت یہ انہیں ملنے گئے تو جناب سلمان پاک نے دور سے دیکھ کر فرمایا او ابن عمیر آپ کہاں رہ گئے تھے؟ انہوں نے جواب دیا کہ میں تو آپ کو پہلی بار دیکھ رہا ہوں آپ مجھے کیسے جانتے ہیں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار