

Loading content...
اُس وقت ایک شخص نے ڈرتے ڈرتے کہا عبداللہ ابن عمیرآپ کا اور ہمارا پیشہ وہ ہے کہ جس میں نجات کی کوئی گنجائش ہی نہیںہے اور اس پیشہ کی وجہ سے ہم تلوار کی مدد سے دنیا تو لوٹ سکتے ہیں مگر آخرت اور جنت کوئی لوٹنے کی چیز تو ہے نہیں کہ ہم اس تلوار کے ساتھ وہ کسی سے لوٹ لیں گے ، عبداللہ ابن عمیر ایک بڑا قہقہہ لگا کر کہتا ہے کہ مجھے اپنے مالک پرپورا بھروسہ ہے، ایک دن میں اسی تلوار کی نوک سے اللہ جل جلالہ سے جنت لوٹ لوں گا اور تم دیکھو گے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار