

Loading content...
معصومہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے حیران ہو کر پوچھا باباجان علیہ الصلوات والسلام آپ یہ کیسی باتیں فرما رہے ہیں آگے کربلا ہے اور وہاں کیا ہونے والا ہے ؟ مجھے کھل کر آگاہ فرمائیں، امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا بیٹی کربلا کا مطلب کرب اور بلا ہے جہاں آلام و مصائب ہمیں گھیر لیں گے اور مصائب کا یہ طوفان آپ کی تمام خوشیاں لوٹ لے گا، ایک ہی روز میں آپ کا یہ ہنستا مسکراتا ہوا گلستان خزاں کی زد میں آ کر اجڑ جائے گا، اس باغِ نبوت کا ہر گل برگ برگ ہو کر کربلا کی خاک میں مل جائے گا، بیٹی یاد رکھو اس گلشن کی منہ بند مہکتی کلیاں کوفہ و شام تک خزاں کے طوفانی تھپیڑوں کا سامنا کریں گی، ان میں سے اکثر کلیاں خزاں کے موسم کی تاب نہ لاتے ہوئے مرجھا جائیں گی، فقط چند خزاں رسیدہ کلیاں ہی واپس آ سکیں گی مگر ان کی حالت بھی اتنی خستہ ہو گی کہ شاید اس وقت انہیں اپنے قریبی عزیز بھی نہیں پہچان پائیں گے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار