

Loading content...
پاک بابا علیہ الصلوات والسلام اور پاک بھائی علیہ الصلوات والسلام کے درمیان ہونے والی گفتگو معصومہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے سنی تو آہستہ سے فرمایا کہ باباؐ جان مجھے آپ کی باتوں کی کچھ خاص سمجھ نہیں آئی، آپ مجھے بھی تو بتائیں کہ اصل بات کیا ہے؟ امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے پاک شہزادی صلواة اللہ علیہا کی پیشانی پر بوسہ دے کر فرمایا بیٹا ابھی آپ کمسن ہیںاس لئے یہ باتیں آپ کی سمجھ میں نہیں آ رہیں چند دن انتظار کرو، جب ہم کربلا میں پہنچیں گے تو ہر بات سامنے آ جائے گی، ویسے ہم آپ کو آگاہ کر دیں کہ ہم جس منزل کی طرف جا رہے ہیں وہ شہادت کی منزل ہے، آپ کے سر سے باباپاک کا سایہ ڈھل جائے گا، آپ کے بھائی بھی راہِ حبیب میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کریں گے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار