

Loading content...
جس دن یہ قافلہ پاک فید کے مقام پر پہنچا اس دن شدید گرمی تھی،جس وقت امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام کا پاک کارواں اس منزل پر قیام پذیر ہوا تو اصحاب نے فوراً امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام کا خیمہ لگایا پھر دوسرے لوگوں کے خیام لگائے گئے، ابھی نماز ظہر میں کافی وقت باقی تھا اس لئے امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام حرم سرا میں تشریف لے گئے اور وہاں جا کر کچھ دیر آرام فرمایا، ان کے ساتھ ان کی چھوٹی دختر پاک معصومہ بی بی صلواة اللہ علیہا بھی آکر سو گئیں، آپ بیدار ہوئے تو اپنے پہلو میں معصومہ بی بی صلواة اللہ علیہا کو آرام فرما دیکھا، معصوم بیٹی صلواة اللہ علیہا کے رخ انور پر نگاہ پڑی تو آپ کی آنکھوں میں آنسو آ گئے، چند آنسو معصومہ بی بی صلواة اللہ علیہا کے رخساروں پرجا گرے جس سے ان کی آنکھ کھل گئی، انہوں نے جب اپنے پاک باباعلیہ الصلوات والسلام کواس حال میں دیکھا تو پوچھا کہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار