

Loading content...
یہاں ایک بات عرض کرتا چلوں کہ عام طور پر کئی روایات کو ایک سمجھ کے جب بحث کی جاتی ہے تو پھر وہاں اختلافات پیدا ہوجاتے ہیں، کیونکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام کو جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کی شہادت کی خبر مغیثتہ الماوان پر ملی، کچھ کا کہنا ہے کہ انہیں یہ خبر فید کے مقام پر ملی، کچھ بتاتے ہیں کہ انہیں یہ خبر خزیمیہ کے مقام پر ملی اور ایسے ہی کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں یہ خبر زبالہ کے مقام پر دی گئی ،کئی لوگوں سے روایت ہے کہ یہ خبر انہیں منزل ثوق پر دی گئی تھی ، حقیقت یہ ہے کہ یہ تمام روایات درست ہیں کیونکہ اس وقت کوفہ سے مسلسل لوگ مدینہ اور مکہ کی طرف آجا رہے تھے اور ہر شخص یہ خبر آکر بارگاہِ امامِ عالی مقام علیہ الصلوات والسلام میں عرض کرتا رہا، مگر پہلی بار یہ خبرمغیثة الماوان کے مقام پر ہی ملی تھی، پھر اس کے بعد کوفہ سے آنے والے لوگ تازہ بہ تازہ حالات عرض کرتے رہے اور جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کی شہادت کے متعلق کچھ نہ کچھ نئی تفصیلات بھی ہر موقع پر سامنے آتی رہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار