

Loading content...
یہ روایت کرتے ہیں کہ ابھی ہم منزل فید سے کچھ دور تھے اور کاروانِ امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام کے ساتھ شامل نہیں ہوئے تھے کہ ہم نے ایک ناقہ سوار کو مدینہ کی طرف جاتے ہوئے دیکھا، ہم نے اس کی ناقہ روکی اور اس سے پوچھا کہ تمہارا نام کیا ہے ؟اس نے بتایا کہ میرا نام بکیر اسدی ہے ہم نے پھر سوال کیا کہ تم کہاں سے آ رہے ہو ؟ اس نے جواب دیا کہ میں کوفے سے آرہا ہوں، ہم نے پھرسوال کیا کہ کوفہ کی کوئی نئی خبر ؟… اس نے کہا کہ میں اس وقت تک کوفہ سے باہر نہیں نکلا جب تک میں نے اپنی آنکھوں سے جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کی لاش اطہر کی بے حرمتی ہوتی ہوئی نہیں دیکھی، میں جناب ہانیعلیہ السلام کی لاش کو بازارکی سیر کرتا ہوا اپنی آنکھوں سے دیکھ کر آرہا ہوں ، ہم نے اس سے پوچھا کہ کیا تم نے یہ خبر امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام کو سنائی ہے ؟ اس نے جواب دیا کہ وہ مجھے منزل فیدپر ملے ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار