

Loading content...
فید کے کئی معنی ہیں، یعنی زعفران کے پھل کو بھی فید کہتے ہیں، گھوڑے کے کندھے کے بالوں کو بھی فید کہتے ہیں اور اس لفظ کو اگر فائدہ سے مشتق سمجھیں تو ہر اس چیز کو فید کہا جا سکتا ہے جس سے کوئی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہو ، اس شہر فید کی ایک وجہ تسمیہ یہ بھی لکھی گئی ہے کہ یہاں سب سے پہلے فید بن حازم نے آکر قیام کیا تھا، اس کے بعد دو اور قبیلے بھی یہاں آ کر آباد ہوگئے تھے جن کی تعداد ہمیشہ تین برابر حصوں پر مشتمل رہتی تھی ،یعنی ایک حصہ آل ابی سلامہ کا ہوتا تھا، دوسرا آل عمر یین کا اور تیسرا حصہ بنی نبہان و طائی قبیلے کا ہوتا تھا،اس فید کے علاقے کے ساتھ جو جبلِ شمار کے سلسلے کی پہاڑیاں آتی ہیں انہیں جبالِ سلمیٰ واُجا کہا جاتا تھا، جن کے بارے میں جناب طرماح بن عدیعلیہ السلام نے مشورہ دیا تھا کہ وہاں جاکر قیام کرنا چاہیے ،فید کا شہر جبل شمار کے سلسلے کے بالکل مشرقی کنارے پر واقع ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار