

Loading content...
24ذوالحجہ بمطابق 23ستمبر بدھ کی رات کو ایک کاروان وادیِٔ بطن الرمہ میں مصروفِ سفر تھا یہ کاروانِ تسلیم ورضا تھا جو منزل سمیر سے منزل توز کی طرف رواں دواں تھا،یہ علاقہ قبیلہ بنی قیس کا شما ر ہوتا تھا، حاجز سے لے کر توز تک کا جو علاقہ تھا وہاں قبیلہ بنی قیس آباد تھا،اورتوز ان کی آخری منزل تھی میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ یہ ایک طویل وادی تھی جس کے تین ا طرف میں پہاڑ تھا، حاجز کے پہاڑ سے اترتے ہی یہ وادی شروع ہوجاتی تھی اور توز اگلے پہاڑی سلسلے کے دامن میںواقع تھا، یہ کاروانِ شہادت رات کے پچھلے پہر منزل سمیر سے روانہ ہوا اور تقریباً 76کلومیٹر کاسفر طے کرنے کے بعد نمازِ ظہر سے بھی کافی پہلے منزل توز پر پہنچ گیا، اس دوران کوئی قابل ذکر واقعہ کم از کم میری نگاہ سے نہیں گزرا ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار