

Loading content...
نمازِ مغرب کا وقت تھا، شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام اپنے علیحدہ خیمے میں تشریف فرماتھے پاک خاندان علیہ الصلوات والسلام کے تمام افرادموجود تھے ، شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام ان کے ساتھ آنے والے واقعات کے بار ے میں گفتگو فرما رہے تھے، اس دوران فرماتے ہیں کہ ہم کوفہ جانے کا ارادہ اس لئے بھی رکھتے ہیں کہ ہمیں کوفیوں نے خط لکھے ہیں، اب ہم پر بھی فرض ہے کہ ان پر اتمام حجت کریں، مگر اس کیلئے ضروری ہے کہ ہم کسی شخص کو کوفہ روانہ کریں جو سب سے بچ بچاکر جناب سلیمان ابن صرد خزاعی تک ہمارا خط پہنچا دے تاکہ وہ اہل کوفہ کو ہماری تشریف آوری سے آگاہ کر کے جمع کریں اور وہ ہماری نصرت کیلئے پہلے سے تیار ہو جائیں، اس وقت جناب عبداللہ بن یقطرعلیہ السلام نے کھڑے ہو کر عرض کیا آقا اگر آپ یہ ڈیوٹی اپنے خانہ زاد غلام کو عطا فرمائیں تو میرے لئے یہ بہت بڑا اعزاز ہوگا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار