

Loading content...
23ذوالحجہ منگل کے دن شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام منزل سمیر پر پہنچے، یہ منزل حاجز سے 102 کلومیٹر شمال مشرق کی طرف جبل حاجز کو عبور کرنے کے بعد آتی ہے، جو وادی الرمہ میں واقع ہے، اس لئے اس منزل سمیر کو منزل بطن الرمہ بھی کہا جاتا ہے، اس مقام کے تین طرف پہاڑ ہے، اس پہاڑ کو جبل الشمارکہا جاتا ہے اور حاجز اس کے ایک حصے کو کہا جاتا ہے، اس کے شمال میں ایک وادی تھی اسے وادیٔ بطن الرمہ کہا جاتا تھا، یہ وادی شمال مشرق سے جنوب مغرب کی سمت پر سو کلومیٹر سے بھی زیادہ چوڑی تھی مگر آگے پھر جبل شمار شروع ہو جاتا تھا، یعنی اس کے شمال مشرق اور مغربی طرف سے ہوتا ہوا یہ پہاڑی سلسلہ جنوب مغرب کی طرف آتا تھااور اس پہاڑی کے دائرے کی صرف جنوب مشرقی سمت کھلی تھی ،اس وادیٔ بطن الرمہ میں ایک منزل ہے جس کا نام ہے سمیر
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار