

Loading content...
زرارہ روایت کرتے ہیں کہ ہم نے دیکھا وہ آستین نہیں الٹی بلکہ ہماری آنکھوں سے حجابات ہٹا دئے گئے تھے ، ہم نے دیکھا کہ آسمان کی طرف سے لاتعداد ملکوت کی صفیں اترنا شروع ہو گئیں اور ہمارے دیکھتے ہی دیکھتے پورا آسمان ملکوت کے ساتھ بھر گیا یعنی کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے ہمیں ملکوت کی لشکر گاہ کا مشاہدہ کروایا، انہیں دیکھ کر ہمارے حواس معطل ہوگئے، اُس وقت کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے فرمایا جن کے دست تصرف میں ایسے لشکرہوں کیا انہیں کسی دوسرے لشکر کی ضرورت بھی محسوس ہو سکتی ہے؟ جب ید قدرت میں ایسے عظیم لشکر ہوں تو پھر کوفیوں پر بھروسہ کیسا؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار