

Loading content...
یہ کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام کے مؤذن تھے اور مدینہ سے کربلا تک ہر مقام پر آذان انہی نے دی تھی، جس وقت انہوں نے آذان کی آواز سنی تو یہ دونوں اپنے خیام سے نکلے ان کے ساتھ کئی اور لوگ بھی نماز کیلئے حاضر ہوگئے، جس وقت یہ پہنچے تو صفیں استوار ہو چکی تھیں، یہ نماز باجماعت میں شامل ہوگئے، نماز سے فارغ ہونے کے بعد انہوں نے کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام کی زیارت کی درخواست کی جو منظور ہوگئی، یہ دونوں یعنی زرارہ بن صالح اور محمد الواقدی حاضر بارگاہ ہوگئے، انہوں نے آکر سلام عرض کیا اور قدم بوسی کی، کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے کوفہ کے حالات دریافت کئے، انہوں نے پہلے جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کے حالات بتائے پھر عرض کیا آقا اگر آپ کوفیوں کے بھروسے پر جارہے ہیں تو پھر کوفہ تشریف نہ لے جائیں کیونکہ کوفیوں نے کبھی کسی سے وفا نہیں کی اور ہمیں یقین ہے کہ وہ آپ سے بھی وفا نہیں کریں گے اور آپ کی نصرت قطعاً نہیں کریں گے، کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام کے لب ہائے اطہر پر ہلکی سی مسکراہٹ آئی، فرمایا کہ ہم ان کوفیوں کے بھروسے پر نہیں جارہے بلکہ اپنے محبوب کے بھروسے پر جارہے ہیں، انہوں نے عرض کیا آقا ہمیں آپ کا یہ فرمان سمجھ نہیں آیا، کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے اپنی چادر کے اندر سے ید قدرت ظاہر فرمایا پھر ان کے سامنے اپنے دائیں ہاتھ کی آستین الٹ دی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار