

Loading content...
اس آنے والے قافلے میں کوفہ کے نواح کے دو آدمی بھی موجود تھے جن کے نام زرارہ بن صالح اور محمد الواقدی تھے، ان دونوں نے جب کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام کا نام پاک سنا تو پھریہ اپنے خیام میں نہیں بیٹھے بلکہ دونوں نے مالکِ کائنات علیہ الصلوات والسلام کے خیام کی طرف رخ کیا اور غلاموں سے آکر عرض کیا کہ کیا اِس وقت کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام کی ملاقات کا شرف ہمیں حاصل ہو سکتا ہے؟ غلاموں نے جواب دیا کہ نماز ظہرین کے بعدآپ حاضر ہو سکیں گے کیونکہ اب سفر کی تھکان کی وجہ سے وہ آرام فرما رہے ہیں، یہ دونوں اپنے خیام میں واپس چلے گئے، نماز ظہرین کا وقت ہوا، جناب حجاج بن مسرور نے آذان دی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار