

Loading content...
22ذوالحجہ سوموار کی رات کو شہنشاہ مظلومیت علیہ الصلوات والسلام نے معدن النقرہ سے سفر شروع فرمایا، سامنے تقریباً 104کلومیٹر کے فاصلے پر جبلِ حاجز تھا، یہ نجد کی سر زمین کا بڑا پہاڑ تھا اور اسے حاجز اس لئے کہا جاتا تھا کہ یہ ہمیشہ آنے والے لشکروں کے راستے میں ایک رکاوٹ تھا اور حاجز مانع یا رکاوٹ کو کہتے ہیں، کیونکہ حاجز سے جو پہاڑی سلسلہ شروع ہوتا تھا اس کے درمیان قیام کی کوئی جگہ نہ تھی اور اگلی منزل بطن الرمہ تھی جو وادی الرمہ کی ایک جگہ تھی، یہ حاجز سے 102کلومیٹر دور تھی اس لئے امامِ کائنات علیہ الصلوات والسلام کا حاجز میں قیام فرمانا ضروری تھا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار