

Loading content...
اس خط کا ابن زیاد ملعون پر الٹا اثر ہو ا اور اس ملعون نے فوراً اپنے محل کے رات کے پہرے داروں کے سردار وسالار یعنی حصین بن نمیر کو بلایا اور اسے حکم دیا کہ قادسیہ سے مغیثہ تک تمام راستے بند کر دو اور وہاں گشتی فوج کے پہرے لگادو، حیرہ، قطقطانیہ، رہیمیہ سے لے کر واقصہ تک صحرائے عراق میں فوج کا جال بچھا دو تاکہ کوئی اس جال کو عبور کر کے کوفہ نہ آسکے اور ہر ُاس راستے کی نگرانی کرو جہاں سے کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام کی آمد متوقع ہو، حصین بن نمیر ملعون نے ہزارہزار جوانوں کے کئی گشتی دستے تیار کئے اور انہیں صحرا میں پھیلا دیا اور خود آکر قادسیة الکوفہ میں قیام پذیر ہوگیا، اُن ایک ایک ہزار کے دستوں میں جناب حرعلیہ السلام کا دستہ بھی شامل تھا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار