

Loading content...
عبداللہ ابن عمر بھی ناکام واپس لوٹ آیا، جس وقت کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام کی واپسی کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں تو اس وقت ولید بن عتبہ ملعون (جو پہلے مدینہ کا حاکم تھا جس کی جگہ پر عمر ابن سعید کو حاکم بنایا گیا تھ)نے فوراً ایک قاصد کو کوفہ عبیداللہ ابن زیاد ملعون کی طرف روانہ کیا اور خط میں لکھا کہ کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے مدینہ چھوڑ دیا ہے اور وہ کوفہ کی طرف روانہ ہو چکے ہیں، اس لئے میں تمہیں بطور ایک دوست کے مشورہ دوں گا کہ تم فرزند رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مخالفت کر کے اپنی آخرت برباد نہ کرنا کیونکہ ہم سب نے کل اُن کے پاک نانا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے بھی جانا ہے ان کے سامنے جو شر مندگی ہوگی وہ بدترین شرمندگی ہوگی…(R_232)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار