

Loading content...
اس نے عرض کیا کہ مجھے صرف بوسہ لینا یاد ہے ، امامِ کائنات علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا کہ وہ جس وقت ہمارے شکم اطہر اور بازوؤں اور گلوئے مبارک اور ناف مبارک پر بوسے ثبت فرماتے تھے تو یہ بھی فرماتے تھے کہ ہم اپنے فرزند کے ہر اُس مقام پر بوسہ دے رہے ہیں جہاں تیر، تلواروں اور نیزے کے زخم لگیں گے، جسم اطہر کے کسی حصے کو چوم کر فرماتے کہ یہاں حرملہ ملعون کا تحفہ سجایا جائے گا، کسی مقام پر بوسہ دے کر فرماتے یہاں ابو الحنوق ملعون کا تحفہ سجایا جائے گا، کسی مقام کو چوم کر فرماتے کہ یہاں سنان بن انس ملعون کا تحفہ بوسہ ثبت کرے گا، پس گردن بوسہ لے کر فرماتے کہ یہاں شمر ملعون احسان کرے گا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار