

Loading content...
کیا تم یزید ملعون کے کردار سے ناواقف ہو؟ تمہیں تو سب کچھ معلوم ہے کیونکہ تمہارا تو ایک رشتہ بھی اس کے گھرکے ساتھ ہے ، فرمایا یہ تو ہے تمہاری بات کا جواب لیکن ہمیں اس بات کا بڑا افسوس ہوا ہے اور ہمیں یہ امید نہیں تھی کہ تم ہمیں اطاعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روکنے کیلئے اتنا طویل سفر کر کے آئوگے، تم نے تو ہماری نصرت کرنی تھی مگر ہم نے تو اِس کا مطالبہ بھی تم سے نہیں کیا، اب ہمیں ہمارے جد اطہر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت سے تو نہ روکو جبکہ ہم کئی مرتبہ فرما چکے ہیں کہ ہم جو کچھ بھی کر رہے ہیں ان کے حکم سے کر رہے ہیں اور اِس اطاعت کا انجام بھی ہمیں معلوم ہے ، ہمیں یہ امید ہرگز نہیں تھی کہ تم ہمیں حکم حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعمیل سے روکو گے کیونکہ تم بھی جانتے ہو کہ حکم حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعمیل نہ کرنے والا اور اس سے روکنے والا دونوں مسلمان نہیں ہوسکتے، یہ فرمان سن کر ابن عمر کی گردن شرم سے جھک گئی پھر وہ وہاں بیٹھ نہیں سکا بلکہ کھڑا ہو گیا اور عرض کیا کہ میں اب جانے کی اجازت چاہوں گا کیونکہ میں تو صرف آپ کی زیارت کیلئے حاضر ہوا تھا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار