

Loading content...
جس وقت عبداللہ ا بن عمر معدن النقرہ پہنچا توشام کا وقت تھا، اُس وقت شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام شام کی نشست میں تشریف فرما تھے، سب لوگ سامنے بیٹھے تھے، چاروں طرف پہرہ دار تھے، پشت کی طرف مخدراتِ عصمت صلواة اللہ علیہین کے خیام تھے، ان کے گرد سخت پہرہ تھا، امام عالی مقام علیہ الصلوات والسلام کی مسند اپنے خیمے کے سامنے لگی ہوئی تھی ،ایک غلام نے آکر عرض کیاکہ عبداللہ بن عمر اذنِ بار یابی چاہتا ہے، اِذن ملا تو اس وقت عبداللہ ابن عمر نے آکر قدم بوسی کی اور سامنے بیٹھ گیا پھر کچھ دیر خاموشی کے بعد اس نے عرض کیا آقا میں یہاں اس لئے حاضر ہوا ہوں کہ میں نہیں چاہتا کہ امت مسلمہ کے اندر اختلافات پیدا ہوں اور مسلمانوں کی تلواریں آپس میں ٹکرا جائیں، لیکن آپ کے رویے سے محسوس ہوتا ہے کہ مسلمانوں کے درمیان اختلافات صرف آپ کی وجہ سے پیدا ہو رہے ہیں، آپ اہل اسلام کے مابین اختلافات کے بیج نہ بوئیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار