

Loading content...
عبداللہ ابن عمر نے کہا کہ تم جنگ کا خیال چھوڑ دو، تمہیں یہ علم ہے کہ اس وقت آل عبدالمطلب علیہ الصلوات والسلام کے تمام جوان جو اپنے وقت کے اسد الرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں وہ مدینہ میں واپس آچکے ہیں اور ان حالات کو دیکھتے ہوئے انہوں نے مکمل تیاری بھی کر لی ہوگی، اس لئے جنگ کا مطلب یہ ہوگا کہ تمہاری حکومت کی چھٹی اور تم سمیت تمہاری ساری فوج کو جہنم کا پروانہ مل جائے گا، کیونکہ اہل مدینہ عام حالات میں تمہارا ساتھ دیں گے مگر جنگ کی صورت میں سارا مدینہ تمہارے خلاف تلواریں بے نیام کرکے کھڑا ہو جائے گا اور یہ بھی یاد رکھو کہ اس جنگ کا فائدہ کوئی اور اٹھائے یا نہ اٹھائے عبداللہ ابن زبیرضرور اٹھائے گا کیونکہ وہ بہت ہی زیرک اور موقعہ شناس آدمی ہے،عمر بن سعید نے کہا کہ اب میں کیا کروں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار