

Loading content...
جس وقت کوئی شخص مدینے سے معدن النقرہ کی طرف سفر کرتا تھا تو راستے میں کئی قصبے آتے تھے یعنی جہنیہ اور عسیلہ وغیرہ، یہ وادی الصفرا کے حصے شمار ہوتے تھے، معدن النقرہ ایک دوراہا تھا یعنی مکہ سے ماوان وربذہ سے آنے والا راستہ بھی یہاں سے آگے کوفہ کی طرف جاتا تھا اور مدینہ سے آنے والے قافلے یہاں سے عراق کا رخ کرتے تھے، معدن النقرہ اس برید اعظم پر تھا جو کوفہ سے مکہ کی طرف جاتی تھی اور اس مقام پر ماضی میں صرف دو کنویں تھے مگر یہاں پانی 45فٹ گہرا تھا اور جب کوئی بڑا قافلہ آجاتا تو ان کا پانی ختم ہوجاتا اور اگر ختم نہ بھی ہوتا تو پانی بھرنے میں دیر لگ جاتی تھی ،یہی وجہ تھی کہ عباسی دور میں یہاں مزیددو کنویں کھدوائے گئے، ایک کنواں مہدی باللہ عباسی نے کھدوایا تھا جس کا نام بئر مہدی تھا اور ایک کنواں ہارون الرشید نے کھدوایا تھا جس کا نام بئر ہارون تھا، ان کے ساتھ ہی یہاںچار کنویں ہو گئے تھے، مگر پہلے یہاں صرف دو کنویں تھے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار