

Loading content...
جس وقت یہ اجازت سے مایوس ہوگئے تو اُس وقت جناب ِسیدہ عالیہ صلواة اللہ علیہا کے محمل کے قریب آکر کھڑے ہوگئے اور آنسو صاف کرتے ہوئے فرمایا اے عون و محمد کی پاک والدہ صلوات اللہ علیھا حالات تو صاف نظر آ رہے ہیں اور آپ اپنے پاک بھائی کی دکھ سکھ میں شرک کار ہیں ،سفر کا ماحول ہو گا، سو دکھ سکھ سفر کے دوران آ جاتے ہیں، آپ کے جد اطہر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا کہ الصدقہ ردالبلا صدقہ مصائب کو ٹال دیتا ہے، ہو سکتا ہے آپ کوپاک بھائی کیلئے صدقے کی ضرورت پڑ جائے اس لئے میرا مشورہ یہ ہے کہ آپ اپنے ان بیٹوں جناب عون اور جناب محمدعلیہ الصلوات والسلام کو اپنے ساتھ لے جائیں اور جہاں بھی ضرورت محسوس ہو تو دیر نہ کرنا بلکہ ان دونوں میں سے جناب عون کو میری طرف سے قربان کر دینا اور چھوٹے لعل کو اپنی طرف سے اپنے شہنشاہ بھائی کی نعلین پر فدا کر دینا،ہم نے ہر ممکن کوشش کی ہے لیکن شہنشاہِ معظمؐ ہمیں ساتھ لے جانے کو تیار نہیں ہے اب اسی جوڑی پاک نے ہی توہمیں سرخرو کرنا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار