

Loading content...
اُس وقت جناب عبداللہ علیہ الصلوات والسلام نے عرض کیا آقا کیا یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ شہنشاہِ وفا علیہ الصلوات والسلام کا نام اپنی فہرست میں سے کاٹ کر میرا نام وہاں لکھ لیں اور انہیں مدینہ میں مستورات صلواة اللہ علیہن کی حفاظت کی ڈیوٹی عطا فرما دیں، اگر آپ کو شہنشاہِ وفا علیہ الصلوات والسلام کی جنگ پر ناز ہے تومیں بھی عرض کر دوں کہ اگرمیں نے اُن سے کم تلوار چلائی تو میںجناب جعفرعلیہ الصلوات والسلام کا فرزند ہی نہیں، آپ ہمیں اپنے ساتھ ضرور لے جائیں، اس وقت شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا کہ آپ نے واپس مدینے جانا ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار