

Loading content...
جس وقت اس ملعون نے یہ بکواس کی اس وقت نیاموں میں واپس گئی ہوئی تلواریں دوبارہ بے نیام ہوئیں اور ہلکی سی جنگ بھی ہوئی ،یہاں شہنشاہِ وفا علیہ الصلوات والسلام اور جناب سجاد علیہ الصلوات والسلام نے مل کرتلوا چلائی تھی، شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام فوراً گھوڑا دوڑا کرآئے اور آ کر یہ جنگ رکوائی مگر اس چند لمحاتی جنگ میں بھی اتنی لاشیں زمین بوس ہوئیں کہ ان ملعونوں کے لئے اُن لاشوں کو اٹھانا مشکل ہو گیا، ابھی یہ ملعون اپنے مقتولوں کو دیکھنے میں مصروف تھے کہ اُس وقت جہنیہ کے جوان بھی موقعہ پر پہنچ گئے انہیں دیکھ کر یحییٰ اموی ملعون کی رہی سہی ہوا بھی نکل گئی ، اس مقام پر عباد بن مہاجر جہنی نے اپنے چند ساتھیوں کے ساتھ عرض کیا کہ آقا اگر آپ عراق جارہے ہیں تو پھر ہمیں بھی اپنی کشتی پر سوار کر لیں اور اس کی یہ پر خلوص اپیل اللہ کی طرح بے نیازذات نے کرم فرماتے ہوئے قبول فرمالی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار