

Loading content...
ادھر کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام کا کاروانِ شہادت مصروف سفر تھا کہ عقبی دستے کو مدینہ کی طرف سے گرد و غبار کاایک طوفان اٹھتا ہوا نظر آیا، انہوں نے فوراً نعرۂ تکبیر بلند کیاجس کی آواز سن کراس کارواں کے تمام جوانوں نے فوراًاپنے گھوڑوں کی باگیںپیچھے کی جانب موڑ دیں اور آکر اپنے عقبی دستے کے ساتھ کھڑے ہوگئے، انہوں نے دیکھا کہ یحییٰ بن سعید ملعون کئی سو گھوڑے سوار فوجیوں کے ساتھ آرہا ہے، اس ملعون نے آکر اِن کے سامنے اپنے گھوڑے روک دیئے … صاحبان مقتل نے جو عمرا بن سعید کے ساتھ مکہ سے نکلتے ہوئے ایک جھڑپ کے بارے میں لکھا ہے وہ اِس مقام پر ہوئی تھی نہ کہ مکہ سے باہر آتے ہوئے … (R_229)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار