

Loading content...
تمام لوگوں نے کہا کہ آپ کی یہ بات بالکل درست ہے اورہمارا یہ فریضہ ہے کہ ہم ان کی اولاد کی مدینہ میں مکمل حفاظت کریں، جناب عبادبن مہاجر جہنی نے فرمایا او نوجوانو ! تم نے دیکھا ہے کہ ایک طرف کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام کے ساتھ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پاک بیٹیاں صلواة اللہ علیہن بھی ہیں اور دوسری طرف یہ ملعون ظلم کے عزائم لے کر جارہے ہیں میں تو یہی کہوں گا کہ ہمیں آج بھی اپنے فریضے کو لبیک کہنی چاہیے اور ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ کفار مکہ کی اولاد انہیں کوئی نقصان نہ پہنچائے ،ہمیں جا کران کی نصرت کر نی چاہیے کیونکہ ان کے ساتھ رسول زادیوںؐ کے محمل ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار