

Loading content...
ان دیکھنے والوں میں ایک بزرگ موجود تھے جن کا نام تھا عباد بن مہاجر جہنی، اس بزرگ نے جب یہ بات سنی تو تمام قبیلہ والوں سے مخاطب ہو کر بولا کہ بھائیو جو حالات ہیں وہ تو اب آپ لوگوں کے سامنے آ گئے ہیں، مگرآپ سب ایک بات کی طرف ضرور توجہ دیں کہ شہنشاہِ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کفار مکہ نے دکھ دئیے تھے اور ان کی جان کے دشمن ہوگئے تھے، اُس وقت انہوں نے مدینے کو زینت دے کر ہمیں اعزاز بخشا تھا لیکن اس عمل میں ہمارے لئے ایک سمجھنے والا نکتہ بھی تھا اور وہ یہ کہ گویا انہوں نے آکر ایک طرح سے اہل مدینہ سے پناہ مانگی تھی اور ہم نے انہیں امان دی تھی اور ان کے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو ہم اپنی جان قربان کر دیں گے لیکن آپ کی حفاظت سے دست کش نہیں ہوں گے ، آپ کی جان ومال اور اولاد کو ہم تحفظ دیں گے ہم نے گویا اللہ کے پاک حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پناہ دی تھی اور اس عہد کو نبھایا بھی تھا لیکن اب یہ بھی ہمیں سوچنا چاہئے کہ جس طرح وہ ہماری پناہ اور امان میں تھے ان کی اولاد بھی آج تک ہماری پناہ اور امان میں ہے،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار