

Loading content...
جیسے ہی یہ کاروانِ شہادت یہاں سے روانہ ہوا تو اس کی یہاں سے روانگی کے کچھ دیر بعد ان لوگوں نے دیکھا کہ مدینہ کی طرف سے کئی سو گھوڑے سوار اپنے گھوڑوں کو سرپٹ دوڑاتے ہوئے کاروانِ تسلیم و رضا کے پیچھے جا رہے ہیں، یہ یحییٰ بن سعید ملعون کا دستہ تھا، جس وقت لوگوں نے انہیں دیکھا تو حیران ہوئے کہ یہ کون لوگ ہیں اور پتہ نہیں ان کا مقصد کیا ہے؟ معلوم نہیں کہ یہ شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام کے کارواں سے بچھڑے ہوئے لوگ ہیں جو شامل ہونے کیلئے جا رہے ہیں یا ان کے کوئی مخالف ہیں، پتہ نہیں ان کے عزائم کیا ہیں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار