

Loading content...
جس رات شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام مدینہ طیبہ سے روانہ ہوئے اسی دن بدر اور عسفان کے راستے سے عمر ابن سعید ملعون مدینہ میں داخل ہوا،اس ملعون کو سختی کے ساتھ حکم دیا گیا تھاکہ شہنشاہ پاک کو کوفہ کی طرف ہرگز نہیں جانے دینا ،اس لئے اس ملعون نے اپنے بھائی یحییٰ بن سعید کو ایک دستہ فوج کا دیا اور اسے کہا کہ تم شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام کو روکنے کی کوشش کرو پہلے یہی کوشش کرنا کہ تلواریں بے نیام نہ ہوں اور سارا معاملہ افہام وتفہیم کے ساتھ حل ہو جائے، اگر اس کے باوجود بھی امام علیہ الصلوات والسلام مدینے واپس نہ آئیں تو انہیں بزور شمشیر مدینے واپس لے آنا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار