

Loading content...
جناب محمد حنفیہ علیہ الصلوات والسلام نے آکر ناقہ کی مہار پکڑی اورایک ایک مستور صلواة اللہ علیہا کو خود سوار کروانا شروع کیاجس وقت قناتوںکے اندر یہ پاک پردہ دارانِ توحید و رسالت صلوات اللہ علیہن محملوں پر سوار ہونے میں مصروف تھے عین اُس وقت عبداللہ ابن عباس جن کی پاک دختر کو جناب فضل کی والدہ صلوات اللہ علیھا ہونے کا شرف حاصل ہے وہ قنات کے باہر آ کر عرض کرتے ہیں کہ کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام کی خدمت میں عرض کرو غلام زیارت کیلئے حاضر ہے چند لمحوں کیلئے باہر تشریف لے آئیں، شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام باہر تشریف لے آئے انہوں نے سر جھکا کے عرض کیا آقا آپ نے خلافِ توقع بہت جلدی تیاری کر لی ہے ،اگر آپ صرف مردوں کو ساتھ لے جاتے تو ہمیں روکنے کی زیادہ ضرورت نہ تھی لیکن آپ نے تو تمام پردہ دارانِ توحید و رسالت صلواة اللہ علیہن کو بھی ساتھ تیار کر لیا ہے، آگے جو حالات در پیش ہیں وہ آپ نے خود بیان فرمائے ہیں ان حالات کو دیکھتے ہوئے کیا مستورات صلواة اللہ علیہن کو ساتھ لے جانے کا فیصلہ درست ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار