

Loading content...
جس وقت تمام اہل خانہ محملوں پر سوار ہو گئے تو اس وقت امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے اپنے مرتجز پر سوار ہونا تھا مگر وہ سوار نہیں ہوئے بلکہ گھر اطہر کے دروازہ پر تشریف لے آئے، یہاں آکر دیکھا کہ بیمار بیٹی صلواة اللہ علیہا سر جھکا کر رونے میں مصروف تھیں، شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام نے روتی ہوئی پاک بیٹی کا سر اطہر اپنے سینے سے لگایا اور روتے ہوئے فرمایا میری لائق بیٹی آپ اپنے باباؐ سے ناراض تو ہوں گی؟ مگرہماری بھی مجبوری ہے کہ جس کی وجہ سے ہم آپ کو ساتھ نہیں لے جارہے، بیمار شہزادی صلواة اللہ علیہا نے روتے ہوئے عرض کیا باباؐ جان آپ کی کیا مجبوری ہے وہ مجبوری ہمیں بھی تو بتائیں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار