

Loading content...
میں عرض کررہا تھا کہ جس وقت امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام کی تیاری ہوئی تو بیمار مدینہ پاک بی بیصلواة اللہ علیہا نے عرض کیا بابا جان مجھے بھی ساتھ لے جائیں، شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا میری لائق بیٹی آپ کی طبیعت ناساز ہے اس لئے آپ وطن میں ہی رہیں، اگر خالق کو منظور ہوا تو ہم عراق ،پہنچ کرآپ کو یہاں سے بلوا لیں گے، یہ سن کر ملکہ ہجر وفراق صلواة اللہ علیہا نے کوئی اصرار نہیں کیا مگر زبان حال سے اپنے ہجر وفراق کا اظہار جاری رکھا جسے دیکھ کر دائی پاک سلام اللہ علیھا نے آکر عالیہ بی بی صلواة اللہ علیہا سے عرض کیا کہ معظمہ بی بی صلوات اللہ علیھامیں تو آپ کی ادنیٰ سی کنیز ہوں مگر ایک عرض ضرور کروں گی کہ اِس معصوم کو گھر میں چھوڑ کر جانا مناسب نہیں لگتا ، جس طرح آپ اپنے بھائی کی جدائی برداشت نہیں کر سکتیں اسی طرح یہ پاک شہزادی بھی شاید اپنے بھائی سے جدائی کا دکھ برداشت نہ کر سکیں کیونکہ میں نے ان بہن بھائی کی محبت کو دیکھا ہے اور میں اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ شاید آپ سے بھی زیادہ اس بہن کو اپنے پاک بھائی سے پیار ہے اور اگر آپ نے میری یہ گذارش رد فرمائی تومجھے لگتا ہے کہ بھائی سفر میں اور اُس کی یہ معصوم بہن جدائی کا دکھ برداشت نہ کرتے ہوئے گھر میں ہی چل بسے گی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار