

Loading content...
یہ پاک شہزادی صلواة اللہ علیہا شہزادہ علی اکبر علیہ الصلوات والسلام کی پاک ہمشیر تھیں اور ان سے جناب شہزادہ علی اکبر علیہ الصلوات والسلام کو بہت پیار تھا، ان کے واقعات میں کافی پہلے بیان کر چکا ہوں ان کا اعادہ میں یہاں نہیں کرنا چاہتا اور ہمارے ذاکرین بھائی جو اس پاک بی بیؐ کا ہجر پڑھتے ہیں ان کے بارے میں یہ کہوں گا کہ اس کی بنیاد درست ہے ہاں ان کا انداز بیان شاید شایانِ شان نہ ہو اور جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے کچھ نہ کچھ مبالغہ کرجاتے ہوں لیکن یہ جذبات کی ترجمانی روضہ خوانی کا ایک حصہ ہوتا ہے مگرمبالغہ مقبول جو شاعری کا حسن مانا جاتا ہے نثر میں جائز نہیں ہوتا، اس لئے جناب میر انیس مرحوم اور جناب مرزا دبیر مرحوم نے وچھوڑے کے واقعات کو شاعری میں جس طر ح بیان کیا ہے یہ ان کا اپنا حصہ تھا مگر اسے تاریخ بھی نہیں کہا جا سکتا کیونکہ انہیں شاعری میں اس طرح بیان کی اجازت تھی مگر کسی نثر نگار کو شاید اِس کی اجازت نہ ہو ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار